Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یمن: مسلح افواج نے تعز کے مشرق میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

یمن: مسلح افواج نے تعز کے مشرق میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا
یمن: مسلح افواج نے تعز کے مشرق میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا — September 28, 2026
یمن کی مسلح افواج کے طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تعز اور صعدہ کے صوبوں کے متعدد علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں، جتھوں، گاڑیوں اور گوداموں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

یہ فضائی حملے تعز کے مشرق میں الحوبان کے مقام پر ایک نو تعمیر شدہ کیمپ میں پہنچنے والی حوثی ملیشیا کی کمک اور عسکری گاڑیوں پر کیے گئے۔
اسی طرح طیاروں نے صعدہ کے شمال میں مران اور ساقین میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر کئی فضائی حملے کیے۔

ان فضائی حملوں کے نتیجے میں میدانی کمانڈروں سمیت بڑی تعداد میں ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ ایک کمانڈ سینٹر، اسلحہ کے گودام اور عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

گذشتہ روز ہفتے کو بھی یمن کی مسلح افواج کے طیاروں نے صوبہ تعز کے متعدد علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں، جتھوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بم باری کی تھی۔

ان فضائی حملوں میں تعز کے شمال میں مفرق ماویہ اور الاکبوش میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور شارع الستين پر ملیشیا کی کمک کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں ان فضائی حملوں میں صوبہ اِب کی تحصیل المخادر میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تعز اور صعدہ کے صوبوں کے متعدد علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں، جتھوں، گاڑیوں اور گوداموں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn