Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے گرنے والی ہیں، ٹرمپ

Admin
By Admin
Sep 28, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے گرنے والی ہیں، ٹرمپ
تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے گرنے والی ہیں، ٹرمپ — September 28, 2026
امریکی صدرڈ ونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران جنگ کے جلد خاتمے کا عندیہ دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے جیسے ہی ایران ہتھیار ڈالے گا تو تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی، تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے گرنے والی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیزوں کی قیمتیں بھی نیچے آ رہی ہیں تیل اب بھی جوبائیڈن دور کے مقابلے میں سستا ہے، گزشتہ رات آبنائےہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل منتقل کیا ہے۔

قبل ازیں‌

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی کامیابی حاصل ررہے ہیں اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کررہے ہیں جہاں سے تیل کی بھاری ترسیل ہوتی ہے اور گزشتہ رات 29 جہاز وہاں سے گزرے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز فوری دوبارہ کھولنا چاہتا ہے کیونکہ اسے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو نقصانات کا سامنا ہے کیونکہ اسے رقم نہیں مل رہی اور ان کی آمدنی کا ذریعہ آبنائے ہرمز ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم کیوبا کو اپنے عوام کے لیے کھولنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، رہبرِ معظم کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تیاری حرام قرار دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں کچھ افراد جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تو انہیں ایسا مذہبی حق حاصل نہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایسے وقت پر رہبر معظم کو شہید کیا جب مفاہمت تک پہنچ چکے تھے، امریکا کا مقصد مسئلے کو حل کرنا نہیں بلکہ ہمارے نظام کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔

امریکی صدرڈ ونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران جنگ کے جلد خاتمے کا عندیہ دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے جیسے ہی ایران ہتھیار ڈالے گا تو تیل کی قی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn