International

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر مائیکل کلارک اور ایرون فنچ حیران

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر مائیکل کلارک اور ایرون فنچ حیران

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے منتخب نہ ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک پروگرام میں مائیکل کلارک اور ایرون فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا جس پر ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کافی حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں بس کبھی کبھار حارث رؤف تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔ ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پاس کھیل کے تینوں مرحلے میں وکٹیں لینے والا حقیقی بولر ہو اور میرے نزدیک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہوتاہے، خاص طور پر فلیٹ پچز پر۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے بھی حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی، ہاں البتہ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے اسکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے۔ جو رول بی بی ایل میں حارث رؤف کا تھا وہ ان کا یہاں نہیں لگتا اور میرے خیال میں کھلاڑی کی فارم بھی کافی اہم ہوتی ہے۔ مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ جب آپ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ منتخب کرتے ہیں تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کے ساتھ اچھی فارم کے ساتھ آئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments