تہران (1 مارچ ): ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے امریکا اور اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے آج ملک بھر میں 10 جدید ڈرونز گرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب تک مار گرائے گئے ڈرونز کی کل تعداد 22 ہوگئی۔ ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ وقت بھرپور مزاحمت کا ہے، ہم ہر ممکن طاقت کے ساتھ جوابی وار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم نے ابھی تک اپنی سب سے طاقتور فوجی صلاحیتیں بشمول بعض جدید میزائل سسٹم استعمال ہی نہیں کیے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ایرانی حکام نے تنازع کو گزشتہ محاذ آرائیوں سے مختلف قرار دیا۔ انہوں نے اسے ایک وجودی جنگ کے طور پر پیش کیا، ایک ایسی جنگ جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کوئی پسپائی، کوئی سمجھوتہ اور کوئی ہتھیار ڈالنا نہیں ہوگا جب تک ایران اپنی دفاعی صلاحیت اور اپنے وقار و آزادی کے تحفظ کا ثبوت نہ دے دے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ