Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے: ٹرمپ

ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے: ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران چاہے بارودی سرنگیں بچھائے یا حملے کرے، آبنائے ہرمز ہماری گرفت میں ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو آج کے بعد معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مقررہ فوجی آپریشن مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ اب ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ ہم ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں سے گریز کریں گے۔ ہمارا ایران کے پاور پلانٹس اور پُلوں پر حملوں کا ارادہ نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے گرد ناکہ بندی انتہائی سخت اور ناقابل شکست ہے۔ ایران کی عسکری طاقت کو مکمل طور پر کچل دیا ہے۔ آج ایران کے پاس بحری فوج ہے نہ فضائیہ جبکہ زمینی فوج کو انتہائی طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی کوہ کولانگ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں، کوہ کولانگ کو جاننے کے لیے مجھے نیتن یاہو کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے اکثریتی اراکین ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments