اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی کارروائیوں کا خصوصی ہدف بنے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں اتوار کے روز ایک غیر معمولی حد تک سنگین حرکت کرتے ہوئے اسرائیلیوں نے مسلمانوں کی مسجد میں جبراً داخل ہو کر مسجد کے مینار پر اسرائیلی جھنڈا لہرا دیا ہے۔
یہ کسی مسجد میں اسرائیلی تسلط ظاہر کرنے کی نئی مثال ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ نور شمس پناہ گزین کیمپ میں قائم ابو عبیدہ مسجد کے مینارپر لہرا کر کیا گیا ہے۔ خیال رہے یہ پناہ گزین کیمپ طولکرم میں واقع ہے۔ اسرائیلیوں نے یہ کارروائی اتوار کے روز کی ہے۔
طولکرم میں فلسطینیوں کے اوقاف سے متعلق امور کے ڈائریکٹوریٹ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور اسے ایک اشتعال انگیزی یہودی کارروائی قرار دیا ہے۔ اوقاف کے ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ مسلمانوں کی عبادت گاہ کے تقدس کے منافی اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یاد رہے اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ اپنے کارروائیاں جنوری 2025 سے شروع کر رکھی ہیں۔ اس دوران 24000 مقامی فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کر دیا گیا ہے۔
اوقاف ڈائریکٹوریٹ نے کہا اس وقت غیر معمولی صورت حال پیدا کی جارہی ہے۔ یہ بھی کیا جارہا ہے بے گھر ہو کرجا چکے فلسطینیوں کو بھی واپس اپنے گھروں میں انے سے روک رکھا ہے۔ کہ وہ اپنے گھروں کو نہ جا سکیں۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا 'آئرن وال آپریشن 'جنین سے شروع کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے طولکرم تک پھیلا دیا گیا ہے۔ دوسری انتفادہ پر فضائی کے ذریعے کی گئی بمباری بھی اسی مغربی کنارے کے علاقوں میں کی گئی تھی۔ دریں اثنا ایک 14 سالہ فلسطینی بچہ اسلام احمد عجوری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات کو جاں بحق ہو گیا ہے۔ وہ صبح کے وقت اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ بچے کی شہادت کا واقعہ نابلس میں پیش آیا ہے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments