Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

’اس آدمی کو برداشت نہیں کریں گے‘، لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی

معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بدنامِ زمانہ بھارتی گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک پوسٹ میں گینگ سے وابستہ بتائے جانے والے آرزو بشنوئی اور ٹائسن بشنوئی نے عامر خان پر مبینہ طور پر ’لَو جہاد‘ کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ میڈیا کے مطابق پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان ایسے نظریات کی حمایت کر رہے ہیں جو ہماری ثقافت اور مذہبی اقدار کے خلاف ہیں اور عامر خان کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں تاہم اس پوسٹ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ پوسٹ میں راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں ایک 13 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے واقعے کا بھی ذکر کیا گیا، پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے بھی ملزم کو قانون سے بچانے کی کوشش کی تو گینگ خود کارروائی کرے گا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کو فیس بک پوسٹ اور ایک وائس نوٹ کے ذریعے اس مبینہ دھمکی کی اطلاع ملی ہے جس کی جانچ جاری ہے، ابھی تک عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ ماضی میں سلمان خان کو بھی متعدد بار دھمکیاں دے چکا ہے۔ گینگ نے 2024ء میں سلمان خان کی ممبئی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی ذمے داری بھی قبول کی تھی۔ گینگ کا مؤقف ہے کہ وہ 1998ء کے مبینہ کالے ہرن شکار کیس کے باعث سلمان خان کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments