Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

برلا نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے چھ اراکین پارلیمنٹ کے انضمام کو دی منظوری، شندے گروپ کی تعداد بڑھ کر 13 ہوئی

نئی دہلی، 18 جولائی : لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے چھ اراکین پارلیمنٹ کے شری کانت شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کو منظوری دے دی ہے ۔ لوک سبھا سکریٹریٹ سے ہفتہ کو جاری سرکلر میں 18 ویں لوک سبھا میں سیاسی پارٹیوں کی ترمیمی صورتحال جاری کی گئی ہے ۔ یہ ترمیم شیو سینا (ادھو گروپ) کے چھ اراکین پارلیمنٹ کی پارٹی وابستگی میں تبدیلی کے بعد کی گئی ہے ۔ اس فیصلے کے بعد لوک سبھا میں شندے گروپ کے اراکین پارلیمنٹ کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے ۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ باغی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے پارلیمنٹ میں الگ پہچان کی کسی بھی مانگ پر غور نہ کیا جائے ۔ پارٹی نے اپنے خط میں انحراف مخالف قانون (دلبدل مخالف قانون) اور آئینی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ الگ گروپ کو تسلیم کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی کا ساتھ چھوڑنے والے ترنمول کانگریس کے 20 باغی اراکین پارلیمنٹ کو لوک سبھا میں الگ بیٹھنے کی منظوری مل گئی ہے ۔ گزشتہ 15 جون کو ترنمول کانگریس کے 20 اراکین پارلیمنٹ نے نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا (این سی پی آئی) کے ساتھ انضمام کر لیا تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments