Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے، یہ اس سال کے اختتام پر رک جائے گی: ٹرمپ

Admin
By Admin
Nov 04, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے، یہ اس سال کے اختتام پر رک جائے گی: ٹرمپ
اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے، یہ اس سال کے اختتام پر رک جائے گی: ٹرمپ — November 04, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے امداد اس سال کے اختتام پر رک جائے گی۔ اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے۔

امریکی میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اسرائیل کو ہماری امداد کی ضرورت نہیں۔ امداد روکنے کے حوالے سے نتن یاہو سے اتفاق رائے ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو امریکا کی مدد کی ضرورت ہوتی تو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشی گن کے عبدل السید جیسے امیدواروں کو اسرائیل کے بہانے میری انتظامیہ کے کارناموں کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدت انتخابات کی وائٹ ہاؤس سے نگرانی کروں گا۔ میرے خیال سے انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ محدود آپریشن تھا جسے وسیع جنگ قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ اگر کسی نے جوہری تنصیبات تک پہنچنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ایران کے بچے کچے صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں مگر ہزاروں لوگوں کو مارنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے امداد اس سال کے اختتام پر رک جائے گی۔ اسرائیل کو مزید امداد نہیں دے سکتے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn