Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک، ویڈیو وائرل

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک، ویڈیو وائرل
ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک، ویڈیو وائرل — November 24, 2026
اوٹاوا(23 نومبر ): کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں سالانہ پارلیمانی پریس گیلری ڈنر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ایک شخص کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ طنز و مزاح پر مبنی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی صدر کے ہمشکل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مخصوص لب و لہجے، باڈی لینگویج اور تیکھے جملوں کی ہو بہو نقل کرتے ہوئے شاندار مزاحیہ پرفارمنس پیش کی۔

اس موقع پر تقریب میں شریک کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی بھی اس دلچسپ مکالمے کا حصہ بنے۔

ٹرمپ کے انداز میں کی جانے والی اس دلچسپ نوک جھونک پر ہال میں موجود صحافی، سیاستدان اور دیگر مہمان خوب محظوظ ہوئے اور پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ یہ پرفارمنس کینیڈا کی پارلیمانی پریس گیلری کے سالانہ عشائیے کی روایت کا حصہ تھی، جس میں صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں عالمی و مقامی سیاسی شخصیات کے انداز کی ہلکی پھلکی اور مزاحیہ پیروڈی پیش کی جاتی ہے۔

اوٹاوا(23 نومبر ): کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn