International

امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر پر اسپرے اٹیک، نامعلوم مادہ چھڑکنے کی کوشش، حملہ آور گرفتار

امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر پر اسپرے اٹیک، نامعلوم مادہ چھڑکنے کی کوشش، حملہ آور گرفتار

منیپولس: ایک شخص نے ڈیموکریٹک امریکی نمائندہ الہان ​​عمر پر نامعلوم مادہ اسپرے کرنے کی کوشش کی۔ اسپرے کرنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ الہان ​​عمر پر اس وقت اسپرے کی کوشش کی گئی جب وہ منیاپولس میں ٹاؤن ہال میٹنگ میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) ایجنسی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہیں تھیں۔ حالانکہ الہان عمر اس حملے میں زخمی نہیں ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور کو تھرڈ ڈگری حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جیسے ہی الہان عمر نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خاتمے اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کی سیکرٹری کرسٹی نوم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا فوری ایک شخص عمر کے پوڈیم کی طرف دوڑتا ہوا گیا اور سرنج کے ذریعہ اسپرے کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت 55 سالہ انتھونی کازمیرزاک کے نام سے کی گئی ہے۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کازمیرزاک کے پاس کوئی وکیل تھا۔ عمر نے حملے کے باوجود تقریباً 25 منٹ مزید بولنا جاری رکھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہوں گی۔ اس کے بعد باہر نکلتے ہوئے، عمر نے کہا کہ انہیں تھوڑی سی جھنجھلاہٹ محسوس ہوئی لیکن کوئی چوٹ نہیں آئی۔ الہان عمر نے بعد میں سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا: "میں ٹھیک ہوں، میں زندہ ہوں، یہ مجھے میرا کام کرنے سے ڈرانے والا نہیں ہے۔ میں غنڈوں کو جیتنے نہیں دیتی۔" عمر ایک امریکی شہری ہیں۔ وہ صومالیہ میں خانہ جنگی کے باعث صرف آٹھ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ آئیں تھیں۔ 2018 میں امریکی کانگریس کے لیے پہلی مرتبہ دو مسلم خواتین منتخب ہوئیں تھیں جن میں الہان عمر بھی تھی۔ وہ 2024 میں تیسری مدت کے لیے منتخب ہوئی تھیں، جو مینیسوٹا کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتی ہیں، جس میں منیپولس اور آس پاس کے اضلاع شامل ہیں۔ عمر ایوان نمائندگان میں پروگریسو کاکس کی نائب سربراہ بھی ہیں۔ یہ 100 قانون سازوں کا ایک گروپ ہے جس میں "ترقی پسند نظریات" کے لوگ شامل ہیں۔ پروگریسو کاکس کا مقصد امیگریشن اصلاحات، یونیورسل ہیلتھ کیئر، اور قرض سے پاک یونیورسٹی کی تعلیم ہے۔ منیاپولس کے علاقے میں صومالی نسل کے تقریباً 84,000 افراد رہتے ہیں جو کہ امریکہ میں رہنے والے صومالیوں کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔ الہان عمر پر حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الہان عمر کے ذریعہ امیگریشن پالیسی کی مخالفت پر ان کا نام لے کر تنقید کی تھی۔ منگل کو آئیووا میں ایک پروگرام سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے عمر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ صرف ان تارکین وطن کو آنے دے گی جو "یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک سے محبت کرتے ہیں۔" ٹرمپ نے کہا تھا، "انہیں فخر کرنا ہوگا، نہ کہ الہان ​​عمر کی طرح۔" امریکی صدر نے مزید کہا تھا، "وہ ( الہان عمر) ایک ایسے ملک سے آئی ہے جو آفت زدہ ہے۔ میرے خیال میں یہ سمجھا جاتا ہے وہ ایک ملک بھی نہیں ہے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments