Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا کی آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف پر حملوں کی تصدیق، قشم جزیرے پر دھماکے

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا کی آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف پر حملوں کی تصدیق، قشم جزیرے پر دھماکے
امریکا کی آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف پر حملوں کی تصدیق، قشم جزیرے پر دھماکے — November 03, 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف کو دفاعی حملوں میں نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔

امریکی حکام کے مطابق حملوں میں ان ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا جو امریکی تنصیبات پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہی تھیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پیر کی رات جزیرہ قشم پر یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہدین نے جزیرے کے اوپر 2 طیارے پرواز کرتے دیکھنے کی بھی اطلاع دی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق بندر لنگہ شہر میں بھی سمندر کی جانب سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت محدود کرنا تھا۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق واشنگٹن نے بڑی فوجی کارروائیوں کی بحالی کا تاثر دینے سے بچنے کے لیے حملوں کو محدود رکھا ہے۔

امریکی میڈیا فوکس نیوز اور ایکسیوس کے رپورٹرز کے مطابق یہ حملے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے پیر کو آبنائے ہرمز میں ایک امریکی طیارے پر فائرنگ کے جواب میں کیے گئے۔

فوکس نیوز کی رپورٹر جینیفر گریفن نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ امریکا کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملوں کے آغاز کی علامت نہیں۔

امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف کو دفاعی حملوں میں نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn