جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ، ان کے سیکیورٹی افسران اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت 168 افراد کے پاسپورٹس کی خفیہ معلومات آن لائن لیک ہو گئیں۔
جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کے بی ایس کے مطابق پاسپورٹ کی تفصیلات جون کے آغاز میں ایک معاوضے پر دستیاب ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔
فائل کو ’مسافروں کی فہرست‘ کا نام دیا گیا تھا اور یہ فائل صدر کے دورۂ یورپ سے چند روز قبل پوسٹ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق صدر کے دفتر کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات اور فوری کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
صدر لی جے میونگ نے جون میں بیلجیئم اور اٹلی کا دورہ کیا تھا جبکہ فرانس میں گروپ آف سیون کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حساس معلومات پر مشتمل فائل کس نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی اور اسے کن افراد نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ، ان کے سیکیورٹی افسران اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت 168 افراد کے پاسپورٹس کی خفیہ معلومات آن لائن لیک ہو گئیں۔...
Source: Admin