ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے پیر کی شب دعویٰ کیا کہ جزیرہ قشم کے جنوب میں مزید دو امریکی ایم کیو ایم-170 جاسوس ڈرونز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی جانب سے پکڑے گئے اس ماڈل کے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔
آئی آر جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کے ایرو سپیس ڈویژن نے جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام کی مدد سے ان جاسوس ڈرونز کو ’گراؤنڈ‘ کیا۔
بیان کے مطابق حالیہ کارروائی کے بعد پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں کے قبضے میں آنے والے امریکی ایم کیو ایم-170 ڈرونز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
آئی آر جی سی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے 55ویں جدید MQ-9 ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت کام کرنے والے ایرو سپیس فورس کے ایک نئے فضائی دفاعی نظام نے انجام دی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب آبنائے ہرمز کے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں امریکی فوج کے 55ویں ایم کیو-9 ڈرون کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔
آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا: ’جارح امریکی دشمن ایک بار پھر ایسے ڈرونز کے استعمال کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔‘
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے پیر کی شب دعویٰ کیا کہ جزیرہ قشم کے جنوب میں مزید دو امریکی ایم کیو ایم-170 جاسوس ڈرونز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی جانب ...
Source: Admin