Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بیلجیم میں سیاسی بحران، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

Admin
By Admin
Nov 03, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بیلجیم میں سیاسی بحران، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا
بیلجیم میں سیاسی بحران، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا — November 03, 2026
بیلجیم: وفاقی بجٹ پر حکومتی اتحاد کی 5 جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، سیاسی بحران میں شدت کے باعث وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بادشاہ فلپ نے وزیراعظم کا استعفیٰ فوری منظور کرنے کے بجائے فیصلہ مؤخرکردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بادشاہ فلپ حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کرینگے، وزیراعظم بارٹ ڈی ویورکو جمعہ 6 نومبر کو دوبارہ شاہی محل طلب کرلیا گیا ہے۔

شاہی محل کے بیان کے مطابق بیلجیم موجودہ معاشی حالات میں طویل سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیں اور سمجھوتے کا راستہ اختیار کریں۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی جماعتوں میں اخراجات میں کمی، دولت مندوں پر اضافی ٹیکس پر اختلافات برقرار ہیں۔

نائب وزیراعظم میکسم پریوو کا کہنا ہے کہ مالی بوجھ کی منصفانہ تقسیم ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہے، سیاسی تعطل برقرار رہنے کی صورت میں قبل از وقت انتخابات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو وزیراعظم کی بادشاہ سے ملاقات کو سیاسی بحران کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

بیلجیم: وفاقی بجٹ پر حکومتی اتحاد کی 5 جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، سیاسی بحران میں شدت کے باعث وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے استعفیٰ دے دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn