واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو 5 سو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یوکرین کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید میزائل فراہم کئے جا ئیں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین کو جدید ترین پی اے سی تھری میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے میزائلوں کی فوری فراہمی پر زور دیا ہے کیونکہ ترسیل میں کئی سال لگنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملے تیز کردیئے ہیں، 2 ہفتوں میں بجلی کے اہم حصوں کو 30 سے زائد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جدید پی اے سی تھری انٹرسیپٹر میزائلوں کی مالیت 2 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے اور ان کی خریداری کے اخراجات یورپی ممالک اور کینیڈا کے اتحادی ممالک برداشت کریں گے۔ اس معاہدے میں امریکی حکومت کی رقم شامل نہیں ہوگی، جبکہ میزائل امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن تیار کرے گی۔
یوکرین کو روس کے بیلسٹک میزائل حملوں کو روکنے کے لیے پیٹریاٹ نظام کی ضرورت ہے، تاہم دنیا بھر میں ان میزائلوں کی قلت بھی موجود ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سالانہ تقریباً 600 پیٹریاٹ میزائل تیار کیے جاتے ہیں، جبکہ یہ واضح نہیں کہ نئے آرڈر کی تیاری اور یوکرین کو فراہمی کا عمل کب مکمل ہوگا۔
واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو 5 سو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یوکرین کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید میزائل فراہم کئے جا ئیں گے۔...
Source: Admin