Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے دن ایران پر حملے کے منصوبے کا انکشاف

Admin
By Admin
Oct 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے دن ایران پر حملے کے منصوبے کا انکشاف
مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے دن ایران پر حملے کے منصوبے کا انکشاف — October 31, 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے روز ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایم ایس ناؤ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

خلیجی عرب ممالک کے تین اعلیٰ حکام نے حساس نوعیت کی بات چیت کے حوالے سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خلیجی اتحادیوں کو بریفنگ دی ہے کہ وہ 4 نومبر سے، یعنی مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے روز، مختصر لیکن شدید حملوں کے ایک مرحلے کے لیے تیار رہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اس سے قبل خلیجی عرب ممالک کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے بارے میں رپورٹ کیا تھا۔ واشنگٹن کے خلیجی اتحادی کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں کیوں کہ انھیں خدشہ ہے کہ ایران جوابی کارروائی میں کیا ردعمل دے گا۔

خلیجی ممالک کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر بعض خلیجی ریاستیں اپنی سرزمین پر موجود فوجی اڈوں سے امریکا کی جانب سے حملے کیے جانے کی مخالفت کریں تو انھیں حیرت نہیں ہوگی۔ امریکا نے یکم ستمبر کے بعد سے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے نئے حملے نہ کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ’’بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔‘‘

تاہم ایران پر مزید فوجی دباؤ بڑھانے کی ٹرمپ کی راہ میں ایک رکاوٹ موجود ہے۔ ان کی اپنی ریپبلکن جماعت کا بنیادی ووٹر طبقہ ایران اور دنیا میں امریکا کے کردار کے معاملے پر بتدریج منقسم ہوتا جا رہا ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، تقریباً دو تہائی امریکی، یعنی 65 فی صد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں سے نمٹنے کے طریقہ کار سے ناخوش ہیں۔ سروے کے مطابق ریپبلکنز اور ریپبلکنز کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آزاد ووٹرز میں بھی اس تنازع کے بارے میں منفی رائے بڑھ رہی ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے روز ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn