ما فلائی اوور پر کار حادثے میں دو افراد شدید زخمی،
اطلاعات کے مطابق، ہفتے کی صبح تقریباً 8 بجے ما فلائی اوور پر ٹوپسیا کے ہندو قبرستان کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ اچانک توازن کھونے کے بعد ایک سیاہ رنگ کی کار ڈیوائیڈر عبور کرکے مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری کار سے آمنے سامنے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق، حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ٹوپسیا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ ایک زخمی کو ریسکیو کرکے ایس ایس کے ایم اسپتال بھیجا گیا، جبکہ دوسرے کو ایک اور اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا سیاہ کار کا ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔ فی الحال دونوں گاڑیوں کو ٹوپسیا تھانے لے جایا گیا ہے۔
ما فلائی اوور پر کار حادثے میں دو افراد شدید زخمی،...
Source: Admin