Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

برطانیہ: امریکی فوج کا سینئر اہلکار روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

برطانیہ: امریکی فوج کا سینئر اہلکار روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
برطانیہ: امریکی فوج کا سینئر اہلکار روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار — November 11, 2026
برطانوی انسداد دہشتگردی پولیس نے امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ سینئر فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلاسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔لندن کی انسدادِ دہشتگردی پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ‘نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023’ کی دفعہ 1 اور دفعہ 3 کے تحت عمل میں آئی ہے۔

قانون کی دفعہ 1 کا تعلق خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے سے ہے، جبکہ دفعہ 3 کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کرنے کے جرم سے متعلق ہے۔

پولیس نے اس اہم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں گلاسٹر شائر میں دو مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ گرفتاری کسی دوسری جاری تحقیقات سے منسلک نہیں ہے، اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

برطانوی انسداد دہشتگردی پولیس نے امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn