Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران کا ایک اور ’’میزائل سٹی‘‘ سامنے آ گیا، آئندہ جنگ میں حیران کن سرپرائز کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایران کا ایک اور ’’میزائل سٹی‘‘ سامنے آ گیا، آئندہ جنگ میں حیران کن سرپرائز کا دعویٰ
ایران کا ایک اور ’’میزائل سٹی‘‘ سامنے آ گیا، آئندہ جنگ میں حیران کن سرپرائز کا دعویٰ — November 11, 2026
پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے زیرِ زمین ایک اور نئے ’میزائل شہر‘ کی وڈیو جاری کر دی ہے، جس میں ایرانی عسکری قیادت کو تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس نئے زیرِ زمین میزائل شہر کا افتتاح ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل موسوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے تنصیبات کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل علی عبداللہی نے ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا اور ایرو اسپیس فورس کے عہدیداروں اور جوانوں کو ملک کے "حقیقی ہیروز” قرار دیا۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف موثر دفاع کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا نے تاریخ کی کسی بھی دوسری جنگ میں اتنے مختصر عرصے کے دوران اس قدر بڑی تعداد میں گولہ بارود، فوجی سازوسامان اور جدید ہتھیار استعمال نہیں کیے جتنا اس تنازع میں ہوا۔

ایرانی عسکری حکام کی جانب سے اس موقع پر یہ انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی تنازع یا جنگ مسلط کی گئی، تو دشمن کو ایک کے بعد ایک ایسے حیران کن سرپرائزز کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی۔

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے زیرِ زمین ایک اور نئے ’میزائل شہر‘ کی وڈیو جاری کر دی ہے، جس میں ایرانی عسکری قیادت کو تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn