Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

بلغاریہ میں شدید دھند کے باعث موٹروے پر 86 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 11 افراد ہلاک

Admin
By Admin
Nov 11, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بلغاریہ میں شدید دھند کے باعث موٹروے پر 86 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 11 افراد ہلاک
بلغاریہ میں شدید دھند کے باعث موٹروے پر 86 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 11 افراد ہلاک — November 11, 2026
یورپی ملک بلغاریہ میں شہر یامبول کے قریب ٹریشیا موٹروے پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثات میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جن کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

بحیرہ اسود کے ساحلی شہر برگاس کو دارالحکومت صوفیہ سے ملانے والی اس موٹروے پر پیش آنے والے اس حادثے میں کاریں، بسیں، وینز اور بھاری ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا کر شدید تباہی کا شکار ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 86 گاڑیاں ان حادثات کی زد میں آئیں، جن میں سے 63 گاڑیاں برگاس کی جانب جبکہ 23 گاڑیاں صوفیہ جانے والی سمت میں متاثر ہوئیں۔

شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے پر ہونے والے ان مسلسل تصادموں کے نتیجے میں کئی گاڑیاں الٹ گئیں اور متعدد ٹرکوں اور کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد بعض مسافر گاڑیوں کے ملبے میں پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ حکام نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یورپی ملک بلغاریہ میں شہر یامبول کے قریب ٹریشیا موٹروے پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثات میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جن کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn