Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

انوکھا احتجاج، شہری کتے کی شکل کا ماسک پہن کر سماعت میں پہنچ گیا

انوکھا احتجاج، شہری کتے کی شکل کا ماسک پہن کر سماعت میں پہنچ گیا

مدھیہ پردیش کے شہر کھنڈوا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، جہاں ایک شہری کتے کا ماسک پہن کر میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ عوامی شکایات کی سماعت میں پہنچ گیا۔
انڈین اخبار فری پریس جرنل کے مطابق منگل کو کھنڈوا میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر دیپک راٹھور نے کلکٹر کو یادداشت پیش کرکے آوارہ کتوں کی نس بندی پر خرچ ہونے والی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
دیپک راٹھور نے دعویٰ کیا کہ میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ چار برس میں کتوں کی نس بندی پر تقریباً 40 لاکھ روپے خرچ کیے، لیکن آوارہ کتوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی۔
دیپک راٹھور کے مطابق گزشتہ چار برس میں قریباً 13 ہزار 225 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے جس کے باعث بچوں، خواتین، بزرگوں اور دیگر شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود آوارہ کتوں کی تعداد اور کاٹنے کے واقعات میں کمی کیوں نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف آوارہ کتوں کی تعداد کا مسئلہ نہیں بلکہ شہریوں کی حفاظت کا معاملہ بھی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے آوارہ کتوں کی نس بندی کے کام کا مالی اور تکنیکی آڈٹ کرانے اور ٹینڈر کے عمل، کام کرنے والی کمپنی کی اہلیت اور متعلقہ دستاویزات کی بھی جانچ کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے دوران کتے کا ماسک پہنے شخص کے ذریعے علامتی انداز میں یہ پیغام دیا گیا کہ ’یہ بہت وفادار ہیں، لیکن اس بات پر ناراض ہیں کہ ان کے نام پر مبینہ کرپشن ہو رہی ہے۔‘
راٹھور کا کہنا تھا کہ تمام آوارہ کتوں کی نس بندی نہیں کی گئی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نس بندی کیے گئے کتوں کی اصل تعداد، ان کی شناخت، ادائیگیوں اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ کی جائے۔ انہوں نے موقعے پر جا کر کام کی تصدیق کا بھی مطالبہ کیا۔
دیپک راٹھور نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی نااہل کمپنی کو قواعد کے خلاف ٹھیکہ دینے یا نس بندی کے کام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تو متعلقہ افسران اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب ایڈیشنل کلکٹر کاشی رام بادولے نے کہا کہ عوامی سماعت کے دوران موصول ہونے والی شکایت کی تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں بے ضابطگی سامنے آنے اور کسی کو ذمہ دار پائے جانے کی صورت میں قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn