ممتا بنرجی کے زمانے کی 1600سپر نیو مریری پوسٹ رد
اپر پرائمری میں1600 سپر نیومریری عہدوں پر عملہ بھرتی کا فیصلہ سابقہ ترنمول حکومت نے کیا تھا۔ بدھ کو موجودہ ریاستی حکومت نے اس حوالے سے بھرتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں ریاست کی طرف سے اس فیصلے کی اطلاع دی گئی۔
واضح رہے کہ2016میں ہائر سیکنڈری میں ورک ایجوکیشن اور فزیکل ایجوکیشن کے مضامین میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے 'سپر نیومریری پوسٹ' یعنی اضافی خالی آسامیاں پیدا کی گئی تھیں۔ ریاست کے اس اضافی آسامیوں کے فیصلے کے خلاف اس وقت کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر ہوا تھا۔ 2023کے اپریل میں جسٹس بشوجیت باسو کی سنگل بنچ نے ان آسامیوں پر بھرتی پر عبوری روک لگا دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سابقہ کابینہ کے اس فیصلے کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔ بعد میں یہ مقدمہ سپریم کورٹ گیا۔ سپریم کورٹ نے کابینہ کے اس فیصلے کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کے حکم پر روک لگا دی۔ تاہم کابینہ کے فیصلے کے مطابق اضافی آسامیاں بنا کر بھرتی کرنے میں اعلیٰ عدالت نے مداخلت نہیں کی۔ سپریم کورٹ کا مشاہدہ تھا کہ اس میں مداخلت سے وفاقی ڈھانچہ تباہ ہو جائے گا۔
اس دوران ریاستی حکومت تبدیل ہو گئی۔ بدھ کو جسٹس راج شیکھر مانتھا کے بنچ میں مقدمے کی سماعت تھی۔ نئی حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ سپر نیومریری عہدوں پر بھرتی کے معاملے میں سابقہ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق آگے نہیں بڑھے گی۔ نوٹیفکیشن واپس لیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں آج سے سپر نیومریری عہدوں کا کوئی وجود نہیں رہا۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
11 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
11 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
5 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
5 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments