سیتاپور (: عام طور پر جڑواں تعلقات، مثلثی محبت اور بے وفائی کی کہانیاں المناک انجام پر ختم ہوتی ہیں، لیکن اتر پردیش کے ضلع سیتاپور سے ایک ایسا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی حیران و ششدر کر دیا ہے۔ یہاں ایک خاتون اپنے شوہر اور عاشق دونوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں خوش اسلوبی سے رہائش پذیر ہے، اور تعجب کی بات یہ ہے کہ دونوں مردوں کو اس ترتیب پر کوئی اعتراض نہیں۔
یہ واقعہ محمود آباد کوتوالی علاقے کے گاؤں پھلواری پور کا ہے۔
شبھم ورما کی شادی 10 سال قبل انچو ورما سے ہوئی تھی، اور ان کے دو بچے ہیں۔
کچھ عرصے قبل انچو کی زندگی میں امیرا گاؤں کے رہنے والے نتن شرما کی بطور عاشق آمد ہوئی۔
انچو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مانگ میں شوہر اور عاشق، دونوں کے نام کا سندور بھرتی ہے اور دونوں کے ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔
معاملہ اس وقت تھانے پہنچا جب انچو اپنے شوہر، عاشق اور دونوں بچوں کو ساتھ لے کر کوتوالی پہنچی۔ اس نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کے سسر اور نند اسے گھر میں رہنے نہیں دے رہے، جبکہ شوہر اور عاشق کو ایک ساتھ رہنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
سسرال والوں کی شدید مخالفت کے بعد پولیس نے ان کے بالغ ہونے کے قانونی حق کو تسلیم کرتے ہوئے معاملہ ان کی باہمی رضامندی پر چھوڑ دیا۔ پولیس کی مداخلیت کے بعد سسرال کے گھر سے شبھم اور انچو کا سامان نکلوا کر انہیں سونپ دیا گیا۔ اب یہ انوکھا کنبہ معاشرتی بندشوں سے دور ایک ہی چھت کے نیچے اپنی نئی زندگی بسر کر رہا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
11 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
11 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
11 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
11 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments