International

امید ہے امریکا سے جوہری معاہدہ ہو جائے گا، عباس عراقچی

امید ہے امریکا سے جوہری معاہدہ ہو جائے گا، عباس عراقچی

تہران (02 فروری 2026): ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے پرامید ہے۔ اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ہو جائے گا، امریکا سے مصالحت کار دوستوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ ایک ’’منصفانہ اور متوازن‘‘ معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایک نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں جو ان کے تعلقات کی مستقبل کی سمت متعین کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک منصفانہ اور متوازن معاہدہ، جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانا ہے، مختصر مدت میں حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس میں دونوں فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایک متبادل منظر نامہ بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا، جو غلط اندازے یا جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ ایران اس منظر نامے کے لیے بھی اتنا ہی تیار ہے جتنا کہ سفارتی حل کے لیے ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ ناگزیر نہیں ہے اور اسے روکا جا سکتا ہے لیکن ایران کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔ انھوں نے کہا جنگ کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے لیے تیار رہیں، اس طرح کی تیاری تصادم کی خواہش کا اشارہ نہیں دیتی بلکہ روک تھام کا ایک ذریعہ ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ فریق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ایسی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کے اپنے مفادات کو پورا کرے، لیکن امریکی صدر اتنے دانش مند ہیں کہ وہ درست فیصلہ کر سکیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments