Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، زیلنسکی کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 24, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، زیلنسکی کا دعویٰ
لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، زیلنسکی کا دعویٰ — November 24, 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے ایک روسی جنگی بحری جہاز کو ڈبو دیا ہے۔

یوکرین نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں ایک دوسرے روسی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ایک مال بردار جہاز تھا۔

اتوار کی صبح مشرقی لیبیا پر کنٹرول رکھنے والی حکومت نے کہا کہ بن غازی بندرگاہ پر موجود جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا جب وہ روس واپسی سے قبل ایندھن اور دیگر سامان حاصل کرنے کے لیے لنگر انداز ہو رہا تھا۔

دوسری جانب وزارتِ صحت نے کہا کہ اسے ایک تجارتی جہاز سے زخمی افراد موصول ہوئے، جسے بندرگاہ کے ساحل کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وہی جہاز ہے جس پر حملے کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی ہے۔

ماسکو نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پیر کو جاری ایک بیان میں زیلنسکی نے ’روس کی جنگ کے جواب میں ایک مثالی یوکرینی کارروائی‘ کو سراہا۔

زیلنسکی نے لکھا کہ روس کے جدید ترین جہازوں میں سے ایک کورویٹ مرکوری کو نشانہ بنانے اور ڈبونے کے لیے سات بحری ڈرونز تعینات کیے گئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک کے اے 27 جنگی ہیلی کاپٹر بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ دوسرا جہاز ایم وی انگارا تھا، جو ایک روسی کنٹینر بردار جہاز ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے حملوں پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے ’فوری، آزاد اور شفاف تحقیقات‘ کا مطالبہ کیا۔ ’لیبیا کسی بھی صورت میں بیرونی تنازعات کا میدانِ جنگ نہیں بن سکتا اور نہ ہی بننا چاہیے۔‘

بی بی سی ویریفائل نے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں دکھایا گیا ہے کہ صبح جس جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ آگ اور دھوئیں کی لپیٹ میں تھا۔

2011 میں لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک تشدد اور عدم استحکام کا شکار ہو گیا تھا۔ بن غازی روسی دارالحکومت ماسکو سے 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) سے زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے ایک روسی جنگی بحری جہاز کو ڈبو دیا ہے۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn