Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی، برطانیہ

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی، برطانیہ
اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی، برطانیہ — September 08, 2026
برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بستیاں غیر قانونی ہیں، اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں میں تیار کی جانے والی اشیا کی درآمد و تجارت پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

ایڈملی بینڈ نے مزید کہا کہ برطانیہ پہلے ہی اسرائیل کے لیے جاری 30 سے زائد اسلحہ لائسنس معطل کرچکا ہے، اسرائیلی حکومت "اکثر" فلسطینیوں کی نسل کشی پر "آنکھیں بند" کر لیتی ہے۔

انھوں نے کہا برطانوی حکومت طویل عرصے سے کہتی آ رہی ہے کہ یہ آبادیاں غیر قانونی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ سےمتعلق نئی ترتیب شدہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ایڈ ملی بینڈ نے کہا غزہ میں ناقابل تصور مصائب دنیا اور اس ملک کے ضمیر پر داغ ہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ برس جنگ بندی کےبعد بھی 12 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برطانیہ ناانصافی کے خلاف خاموش نہیں رہے گا۔ اسرائیلی آبادکار مغربی کنارے کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متنازع علاقوں سے برطانیہ میں کھجور، آم، ایوا کاڈو اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بستیاں غیر قانونی ہیں، اسرائیلی قابضین کو تعمیراتی کاموں میں مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابن...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn