مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل ناکہ بندی کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ آج پیر کے روز تیل کی قیمت 30 فی صد اضافے کے ساتھ 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ گرین وچ وقت کے مطابق صبح تقریباً 02:30 بجے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 30.04 فی صد اضافے کے ساتھ 118.21 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برنٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 27.54 فی صد اضافے کے ساتھ 118.22 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ قیمتوں میں اس بے مثال اضافے نے عالمی رہنماؤں میں تشویش پیدا کر دی ہے، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک "ٹروتھ سوشل" پر فوری ردِ عمل دیتے ہوئے کہا "تیل کی قلیل مدتی قیمتیں، جو ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے ساتھ ہی تیزی سے نیچے آ جائیں گی، امریکہ اور دنیا کی سلامتی و تحفظ کے مقابلے میں ایک بہت ہی معمولی قیمت ہے۔" قیمتوں میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب آبنائے ہرمز کی عملی بندش نے عراق سمیت کئی ممالک کو تیل کی پیداوار کم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آبنائے خلیجی خطے سے درمیانے اور بھاری خام تیل کی سپلائی کا اہم ترین راستہ ہے اور جنگ اور بحری جہازوں کو پاسدارانِ انقلاب کی دھمکیوں کے باعث یہ سپلائی اب بڑی حد تک منقطع ہو چکی ہے۔ ڈیٹا اینالٹکس گروپس کے مطابق، 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں جب سے ایران نے اس اہم آبی گزرگاہ کو بند کیا ہے، اب تک آبنائے ہرمز یا اس کے قریب تقریباً 10 جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کا تقریباً 20 فی صد تیل اور مائع قدرتی گیس اسی آبنائے سے گزرتی ہے۔ تاہم، تجزیاتی کمپنی "کپلر" کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یہاں سے تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت میں 90 فی صد کمی آئی ہے۔ گذشتہ پیر سے اب تک صرف نو تجارتی، مال بردار اور کنٹینر جہازوں کو اس آبنائے سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جن میں سے بعض وقفے وقفے سے اپنی لوکیشن بھی چھپا رہے تھے۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ