واشنگٹن (12 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر فوجی حملے کے بعد خود کو اس ملک کا قائم مقام صدر بھی قرار دے دیا ہے۔ وینزویلا پر فوجی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر تازہ ترین پوسٹ میں خود کو ’’وینزویلا کا قائم مقام صدر‘‘ کا درجہ دیتے ہوئے یہ ذمہ داری اٹھانے کی تاریخ کے بجائے صرف جنوری 2026 لکھا ہے۔ امریکی صدر نے اس پوسٹ میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ اپنے امریکا کے 45 ویں اور 45 ویں صدر کے طور پر بھی ذکر کیا ہے۔ٹرمپ کی یہ تصویر ان کے ان حالیہ بیانات کے بعد سامنے آئی ہے کہ جن میں انہوں نے کہا کہ امریکا وینزویلا کی قیادت کے ساتھ "واقعی اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہم ‘وینزویلا کی قیادت’ کے ساتھ واقعی اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں، اور ہم دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے کام کرتا ہے۔” واضح رہے کہ امریکی فوج نے تین جنوری کو علی الصباح وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو سیف ہاؤس سے گرفتار کر لیا جن پر اس وقت امریکا میں مقدمہ چل رہا ہے جب کہ وینزویلا پر حملے کے اگلے روز امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ وینزویلا کا نظام امریکا چلائے گا۔ تاہم اگلے روز یہ بھی وضاحت سامنے آئی تھی کہ امریکا وینزویلا پر قبضہ کرنا نہیں چاہتا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ