International

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی

کوپن ہیگن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کی مخالفت کرنے والے ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ کو امریکا کی قومی سلامتی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف کی مخالفت کی تو وہ اس پر ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد امریکی کانگریس کے دو جماعتی وفد نے کوپن ہیگن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن، گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز فریڈرک نیلسن اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی سینیٹر لیزا مرکووسکی نے کہا کہ امریکی عوام کی اکثریت گرین لینڈ پر قبضے کے حق میں نہیں اور گرین لینڈ کو ایک اتحادی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ کسی اثاثے کے طور پر۔ ڈیموکریٹک سینیٹر کرس کونز نے کہا کہ وفد کا مقصد ڈنمارک اور گرین لینڈ کے مؤقف کو سننا اور کشیدگی کم کرنا ہے۔ دوسری جانب گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں شہریوں نے امریکی کانگریس کی حمایت کا خیرمقدم کیا۔ ایک مقامی یونین نمائندے نے کہا کہ کانگریس کبھی بھی گرین لینڈ میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی اور یہ صرف ایک فرد کی غیر سنجیدہ باتیں ہیں۔ دوسری جانب جرمنی، فرانس، ناروے، سوئیڈن سمیت دیگر نیٹو رکن ملکوں کے فوجی گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے امریکا کی گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیوں کو دیکھ رہے ہیں، امریکا کے بیانات غیر معمولی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments