International

ٹرمپ کا ’تیسری دنیا کے ممالک‘ پر امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا ’تیسری دنیا کے ممالک‘ پر امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان

واشنگٹن (28 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری دنیا کے ممالک (تھرڈ ورلڈ کنٹری) پر امریکا کے دروازے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت مستقل روک دوں گا، سابق صدر جوبائیڈن دور میںانے والے لاکھوں غیر قانونی افراد کو نکالیں گے۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں غیر ملکیوں کی تعداد ساڑھے 5 کروڑ ہو چکی ہے، مہاجرین کی بڑی تعداد امریکیوں کے ٹیکس پر پل رہی ہے، ان کا بوجھ سماجی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ اسکول کا نظام ٹھپ اور جرائم بڑھ رہے ہیں جبکہ اسپتال بھرے پڑے ہیں۔ الہان عمر خود غیر قانونی طور پر ا?ئیں اور شکایت کرتی ہیں۔‘واضح رہے کہ امریکی صدر نے نہ کسی ملک کا نام لیا اور نہ یہ بتایا کہ ان کی نظر میں تیسری دنیا کے ممالک کون سے ہیں اور مستقبل پابندی سے کیا مراد ہے۔وائٹ ہاوس اور امریکی شہریت و امیگریشن سروسز نے روئٹرز کی درخواست پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ٹرمپ کا مذکورہ بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا کہ ایک نیشنل گارڈ اہلکار کو وائٹ ہاو¿س کے قریب ایک حملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جس کے بارے میں تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اسے ایک افغان شہری نے انجام دیا۔اس سے قبل محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جوبائیڈن انتظامیہ کے تحت منظور شدہ پناہ کے کیسوں اور 19 ممالک کے شہریوں کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کے وسیع جائزے کا حکم دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments