International

ترکیہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی سخت مخالفت کردی

ترکیہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی سخت مخالفت کردی

انقرہ: ترکیہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی سخت مخالفت کردی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں امید ہے ایران اور امریکا اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرلیں گے۔ انہوں ے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کوئی بھی تنازع طاقت کے استعمال تک نہ پہنچے، فوجی کارروائی قابل قبول نہیں ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے تہران کو یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ایران کیخلاف کسی فوجی حملے کا حصہ نہیں بنیں گے، سعودی عرب نے ایران کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اس کیخلاف کسی امریکی کارروائی کا حصہ نہیں بنےگا۔ فضائی حدود کے استعمال سے متعلق سعودی میڈیا نے مزید بتایا تھا کہ سعودی عرب امریکی حملے میں اپنی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments