International

ترکیے میں قید کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللّٰہ اوکلان ہتھیار ڈالنے پر آمادہ

ترکیے میں قید کردستان ورکرز پارٹی کے رہنما عبداللّٰہ اوکلان ہتھیار ڈالنے پر آمادہ

ترکیے میں قید کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے رہنما عبداللہ اوکلان نے اپنے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللّٰہ اوکلان’ کردستان ورکرز پارٹی‘ کے سربراہ ہیں جنہیں 1999 میں کینیا سے ترکیہ کی اسپیشل فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ ترک حکومت کی مخالفت میں دہائیوں سے جاری کرد بغاوت کے سربراہ اور کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے قیدی رہنما عبداللّٰہ اوکلان نے جنگجوؤں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے رضامند کر سکتے ہیں۔ کرد حامی ڈی ای ایم پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اوکلان سے جیل میں ملاقات کی تھی، جس دوران انھوں نے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کا اشارہ دیا۔ واضح رہے کہ عبد اللہ اوکلان 25 سال سے ترک جزیرے امرالی کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments