ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نےکیا، حملہ آوروں نےصنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بھی بنا یا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ دہشتگرد حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں نے صنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کو یرغمال بنایا۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ برکس کے دورے پر موجود ترک صدر نے بھی دہشت گرد حملے میں شہریوں کی شہادت اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹرکش ایرواسپیس انڈسٹریز (اے ٹی آئی) کے احاطے میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دو مسلح حملہ آوروں نے دفاعی صنعتی یونٹ پر دھماکا خیز مواد پھینکا اور فائرنگ کی۔ حملہ آوروں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ سربراہ نیٹو مارک روٹ نے انقرہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ روسی صدر ویلادیمیر پیوتن نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مزمت کی۔
Source: Social Media
ایران کی فوردو تک رسائی نہیں ہونے دیں گے : اسرائیلی فوج
اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار
مشرق وسطیٰ میں جنگ : فضائی کمپنیوں کا پروازیں معطل رکھنے کا سلسلہ جاری
ایران میں اسرائیل کے لیے مبینہ یورپی جاسوس گرفتار
خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا
ایران کا ممکنہ ردعمل ایک یا دو روز میں متوقع، امریکہ کی سفارتی کوششیں جاری
’یہ ناقابلِ قبول ہے‘: سعودی عرب کی ’قطر کے خلاف ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
ہم قطر میں العدید ایئر بیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
حملے کا نشانہ امریکی اڈہ رہائشی علاقے سے دور تھا، دوست ملک قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں: ایران
اسرائیلی وزیر بن گوئر کا مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا .... اعلیٰ پولیس افسران بھی ہمراہ