International

ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند

ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند

ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن واستحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق کام کر رہے ہیں، غزہ کے عوام کے لیے ترکیے کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس خطے میں دیرپا امن قائم کرنے اور فلسطینیوں کے دیرینہ مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع پیش کرتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments