International

ترک صدر نے غزہ میں بفرزون کے قیام کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

ترک صدر نے غزہ میں بفرزون کے قیام کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ قطر سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کےلیے اسرائیلی بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بے عزتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اپنی سرزمین کے تحفظ کےلیے لڑنے والا مزاحمتی گروپ ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا اسرائیل کو مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے، مغربی ممالک کی اسرائیل کی حمایت خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب بنی۔ سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق پارلیمنٹ میں جمع کر کے اپنا کردار ادا کر دیا ہے، اب ترکیہ کو ایف 16طیاروں کی فروخت پر امریکی کانگریس سے بیک وقت اقدامات کی توقع ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments