International

ترک صدر اردوان نے نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا

ترک صدر اردوان نے نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دنیا کا ظالم ترین انسان قرار دے دیا۔ انقرہ میں میلاد النبی ﷺ ہفتہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ فلسطین میں نیتن یاہو کے ظلم پر خاموش نہیں رہے گا، ہم فلسطین کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آدھا دل یہاں ہے باقی غزہ، فلسطین، یمن، سوڈان اور افغانستان میں ہے، اسلامی دنیا کے زخم مسلسل لہو لہو ہیں، تمام مسلمانوں کو ایک جسم کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ترک صدر نے خطاب میں مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ناامید نہیں اور نہ ہوں گے، ظلم و ناانصافی کے باوجود مایوس کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے معذور نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 21 ہزار فلسطینی بچے مستقل معذور ہو چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار 500 سے زیادہ بچے زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعداد و شمار نہ صرف بمباری اور زمینی کارروائیوں کے باعث ہوئے ہیں، بلکہ بھوک، قحط اور ادویات کی شدید قلت نے بھی عام فلسطینیوں اور بچوں کو معذوری کی طرف دھکیل دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران فلسطینی خاندانوں کو اکثر اچانک انخلا پر مجبور کردیا جاتا ہے، معذوری کا شکار افراد کے لیے یہ صورتحال اور بھی تکلیف دہ اور توہین آمیز بن جاتی ہے کیونکہ انہیں جبراً نقل مکانی کرنا پڑتی ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments