قطری وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہماری سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کا مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کے شر انگیز حملے نے عوام اور قطر میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی تحقیقات جاری ہے، مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آج دوحہ میں اسرائیلی نے بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری کے دوران غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کے لیے حماس رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔ اجلاس میں حماس کے 5 سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے۔ ایک اسرائیلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے سے پہلے امریکا کو اطلاع دی گئی تھی، امریکا نے حماس رہنماؤں پر حملے میں مدد فراہم کی ہے۔
Source: Social media
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا