International

ترک وزیر خارجہ سے حماس وفد کی ملاقات

ترک وزیر خارجہ سے حماس وفد کی ملاقات

ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حاقان فیدان نے حماس کے ایک وفد سے انقرہ میں ملاقات کی ہے۔ ترک حکام کے مطابق ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انقرہ سے ترک وزارت خارجہ کے مطابق حماس کے وفد نے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کرنے کا بتایا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے ترک وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق حماس وفد نے غزہ میں ناکافی امداد کی فراہمی کا بھی بتایا اور کہا کہ غزہ میں ادویات، ایندھن اور رہائشی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments