ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے واشنگٹن کے ساتھ جوہری معاملے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تہران کی آمادگی کی دوبارہ تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ ان مذاکرات کے نتائج امریکہ کی جانب سے پہلے سے طے شدہ نہیں ہونا چاہئیں۔ بدھ کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا "ہم سنجیدہ، غیر مصنوعی مذاکرات پر آمادہ ہیں اور کسی بھی مذاکرات کے نتائج پہلے سے متعین نہیں ہونے چاہئیں۔" لاریجانی نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کسی بھی عمل میں امریکہ کو کلیدی کردار کے طور پر پیش کرنے کی امریکی کوششیں خود فریبی ہیں۔ ایرانی عہدے دار متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ لاریجانی نے رواں ماہ (نومبر 2025) کے آغاز میں بتایا تھا کہ ایران، یورپی ممالک (فرانس، جرمنی اور برطانیہ) اور امریکہ کے درمیان ستمبر میں ہونے والے مذاکرات اس لیے ناکام ہوئے کیونکہ ان میں ایک پیشگی شرط موجود تھی۔ اس شرط کے تحت ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اپنے میزائلوں کے فاصلے کو 500 کلومیٹر سے کم کرے۔ چند روز قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا تھا کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدے کے لیے تیار ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ معاہدہ متوازن ہو اور دونوں فریقوں کے موقف کو مد نظر رکھا جائے۔ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے جب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے ایک قرار داد منظور کی، جس میں ایران سے "مکمل اور فوری تعاون" کا مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے متعلق درست معلومات فراہم کرے، جو اس وقت ہتھیار سازی کی حد کے قریب پہنچ چکا ہے۔ علاوہ ازیں معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات تک رسائی بھی دے۔ واضح رہے کہ 2025 میں عمان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان پانچ دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں، لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ جب ایرانی وفد چھٹے دور کی تیاری کر رہا تھا، اسی دوران اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کیا اور اس کے بعد امریکہ بھی کارروائی میں شامل ہو گیا۔ امریکی طیاروں نے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور