International

تہران نے قبضے میں لیا گیا یونانی آئل ٹینکر دو سال بعد چھوڑ دیا

تہران نے قبضے میں لیا گیا یونانی آئل ٹینکر دو سال بعد چھوڑ دیا

ایران نے یونانی آئل ٹینکر کو دو سال تک اپنے کنٹرول میں رکھنے کے بعد منگل کے روز چھوڑ دیا ہے۔ یہ آئل ٹینکر مارشل آئی لینڈ کی شناخت کے ساتھ موجود تھا جسے جنوری 2024 میں قبضے میں لیا گیا تھا۔ تاہم مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کے مطابق ایران نے اب دو سال بعد اس آئل ٹینکر کو 8 جنوری کو چھوڑا ہے۔ جو 12 جنوری سے اومان کی بندرگاہ پر موجود ہے۔ اس آئل ٹینکر کے ساتھ عملے کے 13 ارکان بھی موجود ہیں۔ جو مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔ یہ جہاز جسے جنوری 2024 میں ایران نے قبضے میں لیا تھا 1 ملین بیرل تیل کے ساتھ ترکیہ جا رہا تھا۔ جہاز نے یہ تیل عراق سے لیا تھا۔ تاہم بعدازاں جولائی 2024 میں تیل واپس بھیج دیا تھا۔ ایران نے یہ آئل ٹینکر امریکہ کی طرف سے 2023 میں اسی طرح ایک ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے جواب میں کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments