International

تھوڑی مایوسی ہوئی کہ زیلنسکی نے امن تجویز نہیں پڑھی: صدر ٹرمپ

تھوڑی مایوسی ہوئی کہ زیلنسکی نے امن تجویز نہیں پڑھی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ’تھوڑی سی مایوسی‘ ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر آنرز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’تو ہم صدر پیوٹن سے بات کر رہے ہیں اور ہم یوکرینی رہنماؤں سے بھی بات کر رہے ہیں،جن میں صدر زیلنسکی بھی شامل ہیں، اور مجھے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کہ صدر زیلنسکی نے ابھی تک اس تجویز کو نہیں پڑھا، چند گھنٹے پہلے تک یہی صورتحال تھی۔‘ امریکی اور یوکرینی حکام، بشمول زیلنسکی، کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات ہفتے کے روز کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے، حالانکہ زیلنسکی نے ’حقیقی امن‘ کے لیے مزید بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ یہ مذاکرات اس کے بعد ہوئے جب امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی، جس میں ماسکو نے امریکی تجویز کے کچھ حصوں کو مسترد کر دیا۔ امریکی منصوبہ گزشتہ ماہ منظر عام پر آنے کے بعد سے کئی مسودوں سے گزر چکا ہے، کیونکہ اس پر تنقید کی جا رہی تھی کہ یہ روس کے لیے بہت نرم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments