نئی دہلی 09 جون: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم تہور رانا کو اپنے اہل خانہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔خصوصی جج چندر جیت سنگھ نے ملزم کی عرضی سننے کے بعد رانا کو یہ اجازت دی۔عدالت نے اس سے قبل رانا کی اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔گزشتہ ہفتے عدالت نے رانا کی عدالتی تحویل میں توسیع کی تھی، جنہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر تہور رانا (64) مبینہ طور پر 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی عرف دا¶د گیلانی کا قریبی ساتھی ہے ، جو امریکی شہری ہے ۔ رانا پر ہیڈلی اور نامزد دہشت گرد تنظیموں کے کارندوں کے ساتھ مل کر ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش کرنے کا الزام ہے ۔ گزشتہ ماہ، امریکی سپریم کورٹ نے رانا کی حوالگی کے خلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور انہیں ہندوستانی حراست میں بھیجنے کا راستہ صاف کر دیا تھا۔ غور طلب ہے کہ 10 پاکستانی دہشت گردوں کے ایک گروپ نے نومبر 2008 میں بحیرہ عرب میں سمندری راستہ استعمال کرتے ہوئے ممبئی میں داخل ہونے کے بعد ریلوے اسٹیشن، دو لگژری ہوٹلوں اور ایک یہودی مرکز پر مربوط حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں تقریباً 166 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
Source: uni news
یو ایس آرمی ڈے پر عاصم منیر کو مدعو کرنا ہندستان کے لیے سفارتی جھٹکا ہے: کانگریس
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ!200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 7154 سے متجاوز
ائیر انڈیا کے طیارے حادثے میںگجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ہوئی موت
منی پور کے پانچ اضلاع میں دوسرے دن بھی کرفیو میں مہلت
پٹنہ میں تیز رفتار کار نے تین پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، خاتون کانسٹیبل کی علاج کے دوران موت
میگھالیہ کی عدالت نے سونم اور اس کے ساتھیوں کو آٹھ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجا
ہم یوپی میں پنچایتی الیکشن تنہا مضبوطی سے لڑیں گے :عام آدمی پارٹی
سپریم کورٹ نے بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم سابق جج کی عرضی خارج کر دی
لالو یادو نے 78 پاﺅنڈ کا کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین مزدور ہلاک
یکم جولائی سے صرف آدھار سے مصدقہ صارفین کے لیے ٹکٹ بکنگ کی سہولت
’’ہند و پاک جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا تھا کردار…‘‘ مرکزی حکومت سے سنجے راوت کا سوال
چار جڑواں بچے ایک ساتھ اسکول پہنچے تو ماحول بدل گیا!