حیدرآباد، 13ستمبر : تلنگانہ کے ضلع میدک کے شاباشپالی گاؤں کے مضافات میں تین ماہ قبل پیش آئے واقعہ میں اپنی ہی دوسالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش کودفن کردینے والی خاتون اور اس کے عاشق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ممتا نے پانچ سال قبل سدی پیٹ ضلع کے رائپول کے بھاسکر سے شادی کی تھی۔اس جوڑے کی دو بیٹیاں تھیں تاہم، اس سال مارچ میں ممتا اپنے بچوں کے ساتھ اپنے والدین کے گھر واپس آ گئی، کیونکہ اس کے شوہر کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ گاؤں میں قیام کے دوران اس کے تعلقات مقامی نوجوان سے ہوگئے۔7 جون کو ممتا اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ لاپتہ ہو گئی، اور اسی دن فیاض بھی غائب ہو گیا۔ اس کے بعد ممتا کے باپ راجو نے شیوم پیٹ پولیس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی۔تحقیقات کے دوران پولیس نے ممتا اور اس کے عاشق کو گنٹور ضلع کے نرساراو پیٹ سے تلاش کیا۔ تفتیش کے دوران انہوں نے 7 جون کو لڑکی کو قتل کرنے اور اس کی لاش گاؤں کے مضافات میں دفن کرنے کا اعتراف کیا۔ ڈاکٹروں کی موجودگی میں لاش کو نکالا گیا اور فارنسک ٹسٹ کے لئے نمونے جمع کیے گئے۔
Source: uni urdu news service
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر

حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات