National

چاند گرہن کے موقع پر تلنگانہ کی کئی مندروں کو بند کردیاگیا

چاند گرہن کے موقع پر تلنگانہ کی کئی مندروں کو بند کردیاگیا

حیدرآباد 7ستمبر (; چاند گرہن کے موقع پر آج تلنگانہ کی کئی مندروں کو بند کردیاگیا۔یہ منادر دوبارہ پیر کی علی الصبح ساڑھے تین بجے کھول دیئے جائیں گے جس کے بعد روایتی رسومات انجام دی جائیں گی۔ورنگل کی مشہور بھدراکالی ماتا مندر کو بھی بند کر دیا گیا۔ ہنمکنڈہ کی منادر بھی بند کردی جائیں گی۔ملگ ضلع کے رامپا رام لنگیشورا سوامی مندر کو بند کر دیا گیا۔ تریوینی سنگم کنارے واقع کالیشورا مکتیشورسوامی مندر کو بھی چاند گرہن کے پیش نظر بند کر دیاگیا۔حکام نے بتایا کہ کل صبح مندروں میں رسومات کے بعد دوبارہ درشن کی اجازت دی جائے گی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments