نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’عظیم وزیراعظم‘ قرار دیا ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ٹرمپ کے جذبے اور ہند-امریکہ تعلقات کے مثبت تجزیے پر شکریہ ادا کیا۔ مودی نے ہفتہ کی صبح سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ان کے تعلقات کے مثبت اندازے کی وہ دل سے قدر کرتے ہیں اور اس کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان اور امریکہ کے درمیان ایک دوررس، مثبت اور جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں ہند-امریکہ تعلقات کو ’بہت خاص‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور وزیراعظم مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’میں ہمیشہ وزیراعظم مودی کا دوست رہوں گا۔ وہ ایک عظیم وزیراعظم ہیں۔ اگرچہ مجھے اس وقت ان کے کچھ اقدامات پسند نہیں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تعلقات پر کوئی منفی اثر پڑے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک انتہائی خاص رشتہ ہے۔‘‘ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کبھی کبھار کچھ سخت لمحے آ جاتے ہیں لیکن اس سے دوستی متاثر نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو چین کے ہاتھوں کھو دینے سے متعلق ان کی رائے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس سلسلے میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، تو ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ گزشتہ دنوں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی۔ امریکہ نے ہندوستان کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔ پہلے اگست میں 25 فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا تھا اور پھر روس سے تیل کی خریداری کو بنیاد بنا کر مزید 25 فیصد ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ ہندوستان نے اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ عالمی تجارتی اصولوں کے خلاف ہے۔
Source: Social media
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر

حضرت بل درگاہ میں اشوک استنبھ سے توڑ پھوڑ، کشمیر میں ہنگامہ
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات