امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تقریر کو ایڈٹ کر کے نشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مقدمہ صدر ٹرمپ کی اس تقریر کے بارے میں ہے جو انہوں نے چھ جنوری 2021 کو کی تھی اور اس سے ایسا تاثر پیدا ہوا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپٹل پر دھاوا بولنے کی ہدایت کی۔ امریکی صدر نے بی بی سی پر تقریر کے مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر نشر کرنے اور ان کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے اور ان میں وہ ٹکڑے بھی شامل ہیں جن میں وہ حامیوں کو ’کیپٹل کی طرف جانے‘ کا کہہ رہے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں وہ لوگوں کو ’جان لڑا دینے‘ کا کہہ رہے ہیں اور اس میں سے اس حصے کو نکال دیا گیا تھا جس میں پرامن احتجاج کی بات کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی نے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، انہیں بدنام کیا اور فلوریڈا کے اس قانون کی خلاف ورزی کی گئی جو تجارت کے لیے دھوکہ دہی کے خلاف ہے۔ انہوں نے بی بی سی زر تلافی کے لیے 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے صدر ٹرمپ سے معافی مانگی گئی ہے تسلیم کیا گیا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا اور اس کی وجہ سے غلط تاثر پیدا ہوا ایسا لگا کہ انہوں نے لوگوں کو براہ راست تشدد پر اکسایا۔ تاہم برطانوے ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ چیزیں مقدمے کے لیے قانونی بنیاد مہیا نہیں کرتیں۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو میامی کی وفاقی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمہ میں کہا ہے کہ ’بی بی سی نے معافی کے باوجود اپنی غلطی پر کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا اور نہ ہی مستقبل میں غلط صحافتی استعمال کو روکنے کے لیے کوئی بامقصد تبدیلیاں کی ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ