شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اور "تحریر الشام" اور اس کے اتحادی گروپوں کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ کاسپر ویلڈکیمپ نے کہا ہے کہ "تحریر الشام" کو یورپی پابندیوں کی فہرست لے نکالنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ "تحریر الشام" پر سے پابندیاں ہٹانے کا تعلق ایک سیاسی راستہ شروع کرنے اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنانے سے ہو گا۔ شام میں روس کے اڈوں کو بند کرنا دمشق کی حمایت کے لیے یورپی شرائط کا حصہ ہو گا۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپی خارجہ اور سلامتی پالیسی کے افسر کایا کالس نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کونسل شام کی صورت حال اور اس ملک میں تیزی سے رونما ہونے والی پیش رفت پر بات کرنے کے لیے آئندہ یورپی اجلاس سے قبل بات چیت کے لیے ایک سینئر سفارت کار کو دمشق بھیجے گی۔ ’’العربیہ‘‘ کی معلومات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مطلوب سفارت کار یورپی ناظم الامور مائیکل اوہنیماچٹ ہیں۔ یورپی خارجہ اور سلامتی پالیسی کے افسر کایا کالس نے یہ بھی وضاحت کی کہ یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی نئی قیادت سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یورپی یونین کی دہشت گردی کی فہرست سے حزب اختلاف کے کچھ گروپوں کو نکالنے کے حوالے سے کایا کالس نے کہا کہ یورپی یونین شام کے اگلے رہنما کے اقدامات کا جائزہ لیے رہی اور ان کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے سابق صدر بشار الاسد کے اتحادی روس اور ایران کے بارے میں یونین سمجھتی تھیں کہ وہ کمزور ہو چکے ہیں اور یہ دنیا کے لیے ایک مثبت بات ہے۔
Source: social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز