غیر روایتی ڈیزائن کے حامل چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک منفرد ڈیزائن کے حامل طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ ایک چینی جے 20 اسٹیلتھ طیارہ بھی اڑ رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق غیر روایتی ڈیزائن کا حامل یہ طیارہ ممکنہ طور پر چین کا سکستھ جنریشن طیارہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال ہوسکتا ہے جس سے اس طیارے کو ریڈار پر دیکھنا تقریباً ناممکن ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی ایوی ایشن ویب سائٹ کے مطابق طیارے نے تجرباتی پرواز کے لیے چین کے چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن سے اڑان بھری۔ خیال رہے کہ اس طیارے کی شناخت کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں اور ماہرین کا گمان ہے یہ طیارہ نئے چینی سکستھ جنریشن طیارے یا ففتھ جنریشن بمبار طیارے میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے۔
Source: Social Media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز