جاپان ائیر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے سے سیکڑوں ملکی اور غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔ جاپان ائیرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سسٹم پر سائبر حملے سے کمپنی کا اندرونی اور بیرونی نظام متاثر ہوا۔ سسٹم میں خرابی کا باعث بننے والے ایک راؤٹر کو بند کیا گیا اور آج( جمعرات) کے لیے متعدد پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی۔ رواں ہفتے کے شروع میں امریکن ایئرلائنز نے ایک گھنٹے کے لیے تمام پروازوں کو مختصر طور پر گراؤنڈ کردیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پروازوں کو نیٹ ورک ہارڈویئر میں شامل تکنیکی خرابی کے باعث گراؤنڈ کیا تھا تھا۔ اس معمولی خرابی کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ماضی قریب میں امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ 2 برس قبل امریکا کے متعدد بڑے ایئرپورٹس کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی ویب سائٹس ڈاؤن ہو گئی تھیں۔
Source: social media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز